ومبلڈن میں شرکت کرنیوالی فیشن ایبل خاتون’’میازیلو ‘‘کون؟تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹینس کے عالمی مقابلے ”ومبلڈن 2025“ میں شرکت کرنےوالی ایک فیشن ایبل خاتون کی تصاویر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیالیکن میا زیلو اصل عورت نہیں بلکہ ایک ”ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلر اور انفلوئنسراے آئی“ کے طور پرانسٹاگرام پروفائل پر متعارف کروائی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والی ”میا زیلو“ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویرانتہائی دلکش ہیں جن میں میا کو ومبلڈن کے میدان میں سفید لباس میں ”پمز“ ڈرنک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، اسی پوسٹ میں میا نے تحریر کیا’’ ’ابھی تک ایونٹ کے سحر سے باہر نہیں نکلی لیکن پارٹی تو ایک الگ ہی گیم ہے، آپ کا پسندیدہ ومبلڈن میچ کون سا تھا؟‘‘
میا زیلو کی پوسٹس نے صارفین کو جذباتی پیغامات سے بھی حیران کیا، ایک تازہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا’’ ’لوگ تب ہی نوٹس کریں گے جب آپ کامیاب ہوں گے، لیکن آپ ہر وہ لمحہ یاد رکھیں گے جب ناکام ہوئے اور پھر بھی ہمت نہ ہاری، خاموشی میں جینے والو، دل ہی دل میں شک کرنے والو، چپ چاپ امید رکھنے والو رکو مت، تمہارا وقت ضرور آئے گا۔ ہار نہ مانو!‘‘
اس پوسٹ میں زیلو ہلکے سبز رنگ کے لباس میں دکھائی دیتی ہیں،تاہم یہ تصاویر اور جذباتی پیغامات اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کا کمال نکلے جبکہ میا زیلوبھی کوئی اصل عورت نہیں بلکہ ایک ”ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلر اور انفلوئنسراے آئی“ کے طور پر اپنے انسٹاگرام پروفائل پر متعارف کروائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلینا گومز اور بینی بلانکوکی شادی،تقریبات کا آغاز کب ہوگا؟
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ میا زیلو اکیلی نہیں بلکہ ان کی ”اے آئی بہن“ آنا زیلو بھی اسی طرز کی ایک تخلیق ہے، مارچ میں آنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاتھا’’’میری پیاری بہن میا سے ملیے اور میرے پسندیدہ فوٹوگرافر سے بھی! آخرکار اس نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کھول ہی لیا، تو اسے سپورٹ دکھائیں!‘‘
میا زیلو کے پیچھے اصل شخصیت کون ہے؟ یہ تاحال ایک راز ہے لیکن اس کے سوشل میڈیا پر اثرات نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہےکہ کیا مستقبل میں سوشل میڈیا پر مقبول ترین ”شخصیات“ انسان ہوں گی بھی یا نہیں؟