بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری روک دی  

Jul 12, 2025 | 15:10:PM
 بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری روک دی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )برازیل نے بھارت کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات کو روک دیا ہے اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی رینج زیادہ اور ٹیکنالوجی جدید سمجھی جا رہی ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی فضائیہ نے بھارتی آکاش میزائل کے پرانے ورژن میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اب وہ MBDA نامی یورپی کمپنی کے تیار کردہ CAMM-ER میزائل سسٹم کی طرف متوجہ ہو چکی ہے، جس کی مار تقریباً 45 کلومیٹر تک ہے جبکہ آکاش کی رینج 25 سے 30 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے بتایا گیا ہے کہ برازیلی حکام کو خدشہ تھا کہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش میں جدید آکاش-NG سسٹم شامل نہیں، جو کہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ اس لیے انہوں نے یورپی پیشکش کو ترجیح دی، جس میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر رینج اور یورپی ممالک میں پہلے سے آزمودہ دفاعی نظام شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغرکے مالک مکان کامؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکا ہے، کیونکہ آکاش میزائل کو بھارت کی مقامی دفاعی صنعت کی کامیابی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

بھارت اس نظام کو کئی ممالک کو برآمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جن میں ویتنام، فلپائن اور ارجنٹینا شامل ہیں۔