ملالہ یوسف زئی کی آج 28ویں سالگرہ

Jul 12, 2025 | 11:37:AM
ملالہ یوسف زئی کی آج 28ویں سالگرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر نیوالی ملالہ یوسف زئی28 سال کی ہوگئیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔

 تعلیم، امن اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے پردہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012 کو سکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔

کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد ملالہ ناصرف صحت یاب ہوگئی بلکہ دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بھی بن گئی۔

مزید پڑھیں:اے آئی شیف اب ریسٹورنٹ بھی چلائیں گے

2014 میں ملالہ کو کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تو دنیا دنگ رہ گئی۔

 ملالہ اب تک نوبل، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات اپنے اور پاکستان کے نام کرچکی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی اس وقت برطانیہ کے شہر لندن میں رہائش پذیر ہے۔

تمام زندگی تعلیم اور محروم بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی ملالہ نےکہا ہے کہ کہ دنیا بھر میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔