چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

Jul 12, 2025 | 09:57:AM
چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیااور چینی کی قیمت دوسوروپے فی کلوتک پہنچ گئی۔
 اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف گزشتہ روزوفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کرتے ہوئے پہلاٹینڈرجاری کردیاتھااورچینی کی درآمد کے لیےانٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سےکم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت پولیس کی بروقت کارروائی، تھانے پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اوروفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے،حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمدشدہ چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ بھی لازمی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا
واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی کابینہ نےگزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔