بانی ایم کیو ایم الطاف حسین شدید علیل، لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج

Jul 12, 2025 | 09:23:AM
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین شدید علیل، لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز الطاف حسین کو طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما قاسم علی رضا کے مطابق آج اسپتال میں ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ تجویز کیے جن میں ‏بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکسرےاور الٹرا ساؤنڈ شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسافرطیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا؟رپورٹ نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ملکی اوربین الاقوامی صورتحال، لندن میں متعدد مقدمات اور  شدید مالی مشکلات کی وجہ سے طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ادویات کے علاوہ خون بھی چڑھایاگیا۔