جہاز کے کپتان نے مسافر لڑکی کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل

Jul 12, 2023 | 20:15:PM
جہاز کے کپتان نے مسافر لڑکی کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لبنان میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہو رہی ہے ، جس میں طیارےکے پائلٹ کو پرواز کے وقت مسافر خوبرو لڑکی کو شادی کی پیش کش کردی۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی خاتون کو یہ توقع نہیں تھی کہ جب وہ جہاز میں ہوگی تو اسے اپنی زندگی کی شاید سب سے خوبصورت خبر سننے کو ملے گی۔ یہ ویڈیو  کلپ سوشل میڈیا پرآگ کی طرح پھیل رہا ہے جبکہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس ویڈیو  میں دلچسپ بات یہ تھی کہ  ایک لبنانی ایئر لائن سے تعلق رکھنے والے طیارے کے کپتان کو کاک پٹ سےایک لڑکی سے شادی کے لیے اسے پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کا کپتان لائوڈسپیکر پر ایک خوبرو لڑکی کو شادی کی پیشکش کر رہا ہے، نوجوان لڑکی جہاز کے ٹیک آف کا انتظار کر رہی ہے تاہم اسی دوران جہاز کپتان نے لائوڈ سپیکر کھولا اور اس کی سیٹ پر کال کی،اس سے جیون ساتھی بننے کی خواہش کا اظہارکیا اور شادی کی پیشکش کر دی۔ 

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

گفتگو میں کپتان نے لڑکی کے ساتھ اظہار محبت کرتےہوئے کہا کہ" مجھے آپ سے پیار ہوگیا ہے، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی," یہ سن کر لڑکی شرما گئی مگر اگلےہی لمحے اس نے کپتان کی فرمائش قبول کرتے ہوئے ہاں کہہ دی,لڑکی راضی ہوگئی تھی۔"یہ سب سن کر مسافروں نے جوش وخروش میں تالیاں بجائیں, پھر لڑکی کیبن کی طرف گئی جہاں کپتان انگوٹھی پکڑے باہر نکلا۔

قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو ایک مسافر نے شوٹ کی تھی, اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تو یہ تیزی کےساتھ مقبول ہونے لگی،سوشل میڈیا پر طیارے کے کپتان اور لڑکی کو خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش پر انہیں مبارک باد پیش کی، چند گھںٹوں میں اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا، پسند کیا اور دوسروں کے لیے شیئر کیا۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ پلان کا حصہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کسی لڑکی کا پائلٹ کی طرف سے شادی کے لیے پرو پوز کیے جانے پر فوری ہاں کہنا حیران کن ہے۔