پولیس کو خبر دینے پر منشیات فروشوں نے خاتون کو قتل کر دیا 

Jul 12, 2022 | 12:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پولیس کو خبر دینے پر منشیات فروشوں نے خاتون کو قتل کر دیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور میں پولیس کو شکایت کرنے پر منشیات فروشوں نے خاتون کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں منشیات فروشوں نے پولیس کو شکایت لگانے پر خاتون کو قتل کر دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے مبینہ طورپر پولیس کو منشیات فروشوں کی شکایت کی تھی جس پر منشیات فروشوں نے خاتون کو قتل کیا۔علاقہ مکینوں نے خاتون کی لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا تاہم ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔