یورو،برطانوی پاؤنڈ،اماراتی درہم اور سعودی ریال  کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ 

Jan 12, 2026 | 21:34:PM
یورو،برطانوی پاؤنڈ،اماراتی درہم اور سعودی ریال  کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اوپن مارکیٹ میں یورو،برطانوی پاؤنڈ،اماراتی دہم اور سعودی ریال  کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی  ہوئی ہے،انٹر بینک میں ڈالر 280.02 روپے سے کم ہوکر 280.01  روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.05 روپےپر برقرار       ہے جبکہ یورو 85 پیسے مہنگاہوکر 330.07 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.05 روپے مہنگا ہوکر 380.25  روپے ، یو اے ای درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 77.25 روپے اورسعودی ریال 2 پیسے  بڑھ کر 75.39روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: