آوارہ کتوں کو مارنے کیخلاف درخواست کی سماعت، فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے استعمال سے مارنے کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔
جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آوارہ کتوں کے نام آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئیں ہیں۔
رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرےسے خالی نہیں ۔
پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔
مزید پڑھیں:کراچی :فلائٹ آپریشن متاثر،8 پروازیں منسوخ
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکنے کا حکم دے ۔
عدالت آوارہ کتوں کے لیے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔
دوسری طرف عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کر لیا ہے ۔