اسلام آباد: شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکا، جاں بحق ہونیوالے دلہا دلہن سمیت 5 افراد سپرد خاک

Jan 12, 2026 | 09:56:AM
اسلام آباد: شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکا، جاں بحق ہونیوالے دلہا دلہن سمیت 5 افراد سپرد خاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )  جی سیون ٹو آبپارہ میں گیس لیکج دھما کے میں جانیں گنوانے والے 5 افراد کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دلہا شہریار،دلہن مہک اور دلہا کی والدہ سمیت ایک ہی خاندان کے5 افرادسپردخاک کردیے گئے جب کہ 2 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

 حادثے میں مجموعی طورپر8 اموات ہوئیں  جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9 افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:صدی کی شدید ترین سردی،محکمہ موسمیات کا ا ہم بیان آگیا

دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ  کے مطابق دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا،تحقیقاتی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا شادی کی تقریب والے گھر کے پڑوس میں ہوا ، زوردار دھماکے سے 4 گھر تباہ ہوئے اور شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئيں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق اتوار کو  صبح 7 بج کر 20 منٹ پر دھماکے کی اطلاع ملی جس کے نتیجے میں 8 اموات ہوئیں اور 12 افراد زخمی ہوئے۔