مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنا رہی ہیں: آرمی چیف

Jan 12, 2024 | 20:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنا رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سون میانی کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی ،آئی جی ٹرینگ ،کمانڈر ائیر ڈیفنس و دیگر اس موقع پر موجود تھے، آرمی چیف نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر حاضری بھی دی، انہوں نے شہدا کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا نایاب علی نے ایسا انتخابی نشان مانگ لیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

آرمی چیف نے سون میانی میں جنگی مشق البیضا 3 میں ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے ہائی میڈ سمیت مختلف آرمی ایئر ڈیفنس سسٹمز کا جائزہ بھی لیا، انہوں نے آرمی ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں، اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

مشقوں میں لو ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم کا مظاہرہ بھی شامل تھا، آرمی چیف  نے مشقوں کے کامیاب انعقاد اور اہداف کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنا رہی ہیں، اپنی دفاعی ضروریات اور درپیش خطرات کی پیش نظر بہتری لا رہے ہیں۔