دانیال عزیز ڈٹ گئے ، احسن اقبال کے کزن کے مقابلے پر اہلیہ کو میدان میں اتار دیا

Jan 12, 2024 | 15:08:PM
دانیال عزیز ڈٹ گئے ، احسن اقبال کے کزن کے مقابلے پر اہلیہ کو میدان میں اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )چھوڑ کر آنے والوں پر  نوازشات کا سلسلہ جاری ہے ، یہ وجہ ہے کہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کو چھوڑ کر  پیرا شوٹرز کو ٹکٹس دیئے جا رہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے حلقہ این اے 75 سے  مسلم لیگ (ن )نے دانیال عزیز کے بجائے انوار الحق چودھری کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 55 سے   ن لیگ نے حافظ شبیر اور مولانا غیاث الدین کی بجائے پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے  اکمل سرگالہ کو ٹکٹ جاری کیا ہے  جو کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن بھی ہیں، جس پر لیگی اراکین  اپنی قیادت سے نالاں ہیں ،  دوسری جانب دانیال عزیز نے احسن اقبال کے کزن کے مخالف اپنی اہلیہ کو میدان میں اتار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : لیاقت عباس ن لیگی امیدواروں کی لسٹ سے آؤٹ