لیاقت عباس ن لیگی امیدواروں کی لسٹ سے آؤٹ

Jan 12, 2024 | 14:44:PM
لیاقت عباس ن لیگی امیدواروں کی لسٹ سے آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کیا جا رہا ہے ایسے میں پارٹی اپنے ہی رہنماؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں اپنا امیدوار منتخب کر  رہی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سے سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے محروم ہو گئے ،پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے عون انتصار کو ٹکٹ مل گیا، لیگی ٹکٹوں کی تقسیم پرحافظ آباد کے ضلعی صدر پھٹ پڑے ،ضلعی صدر محمد بخش تارڑ کا کہنا ہے سانحہ 9مئی کے ملزمان کو ٹکٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ن لیگ نے دیرینہ  ساتھی طلال چودھری کی جگہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے شیر وسان  کو این اے 68 سے ٹکٹ  جاری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ