خبردار۔۔۔ کوروناقوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلئے سزاورجرمانوں کا اعلان 

Jan 12, 2022 | 21:39:PM
کووڈ، قواعدو ضوابط، مذاق اڑانے، جیل کی سزاکاسامنا
کیپشن: کورونا ایس او پیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کووِڈ19کے قواعد وضوابط کا سوشل میڈیا پرمذاق اڑانے والے افراد کو جیل کی سزا کا سامنا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کی وفاقی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز پراسیکیوشن نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو نئے قوانین کے تحت سزا دی جا سکتی ہے جس کے تحت گمراہ کن معلومات شیئرکرنے پر کم سے کم دوسال قید اوردولاکھ اماراتی درہم جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔بیان کے مطابق یہ انتباہ سوشل میڈیا پرتصاویر اور ویڈیوز کی حالیہ گردش کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ان میں احتیاطی تدابیرکی تضحیک کرنے والے تبصرے کیے گئے ہیں اورگانوں کے ساتھ بھی ان کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ان میں سے دوسروں سے ان کی خلاف ورزی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ معافی۔۔تھوک کر روٹی پکانے والے ایک اور ہوٹل کی ویڈیو وائرل۔۔پولیس نے کیا ایکشن لیا۔۔؟