سدھارتھ نے نازیبا مزاحیہ جملوں پر خاتون کھلاڑی سے معافی مانگ لی

Jan 12, 2022 | 20:26:PM
اداکار ،سدھارتھ ، بھارتی ،،بیڈمنٹن ،کھلاڑی، سائنا نہوال
کیپشن: اداکار سدھارتھ  اور بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ساؤتھ فلموں کے اداکار سدھارتھ  نے بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے حوالے سے ’ نازیبا مزاحیہ جملے‘ کہنے پر عوامی طور پر معافی مانگ لی ۔
بھارتی کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ٹویٹر پر پوسٹ کئے گئے معافی نامے میں اداکار  سدھارتھ نے خود کو ایک فیمنسٹ بتایا ۔انہوں نے کہا ’’میں اپنے نازیبا جوک کے لئے معافی مانگتا ہوں، جو میں نے کچھ دن پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارت کی ساؤتھ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے اداکار نے بھارتی  بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے بارے میں نازیبا مزاحیہ کلمات کہے تھے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، جس پر عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا اور لوگوں نے سدھارتھ  کے بیان کو ناپسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ جھوٹی نکلی۔۔پاؤنڈ گلے پڑ گئے۔۔بیان بدل لیا۔۔FIA  کیا کرنے جارہی ہے۔۔؟