حریم شاہ کی ہوشیاری۔۔ لاکھوں پائونڈز لیکر لندن پہنچ گئیں۔۔ ویڈیو وائرل

Jan 12, 2022 | 13:28:PM
حریم شاہ لاکھوں پونڈز لیکر لندن پہنچ گئی
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی جانب سے  ملکی وغیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر پابندی کے دعوئے بےمعنی ثابت ہوئے، حریم شاہ لاکھوں پائونڈزلے لیکر لندن پہنچ گئی ہیں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کافی نقدی پکڑے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حریم کو پیسے کی دھوم مچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اس سے قبل بھی سوشل میڈیا سٹار نے ایسی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے پیسے کے ڈھیروں کو پرپس کے طور پر استعمال کیا ہے۔

تاہم اس بار حریم شاہ کے پاس اپنی ویڈیو میں نقد رقم شامل کرنے کی ایک معقول وجہ ہے۔ اپنے ہاتھ میں پیسے بٹورتے ہوئے حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں یو کے کے لیے فلائٹ لی ہے اور اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت  لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

حریم نے کہا آپ "اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو عملہ آپ کو پریشان کرے گا۔"

یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں دلہے کی دلہن کیساتھ عجیب حرکت۔۔ دیکھنے والے حیران۔۔ ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا  لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں ۔میں ورک ویزہ پر ہوں اور مجھے کسی کام کے لیے یوکے جانا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے ساتھ ثبوت بھی لے رکھے تھے۔"

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ زیادہ تر مختلف مقامات کا سفر کرتی نظر آتی ہیں۔ اس سے قبل حریم نے ترکی اور دبئی کے دورے کیے تھے۔

حریم شاہ نےمزید  کہا کہ پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو ۔وزیر اعظم نے محض دعوے کئے تھے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا ،کرنسی کی عزت ہو گی ۔ عمران خان نے صرف باتیں کیں اور کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری