جوبائیڈن کی حلف برداری میں بلاول,آصف زرداری کو شرکت کی دعو ت ،روانگی کا شیڈول آگیا

Jan 12, 2021 | 21:49:PM
جوبائیڈن کی حلف برداری میں بلاول,آصف زرداری کو شرکت کی دعو ت ،روانگی کا شیڈول آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پانچ روز بعد 4 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 18 جنوری کو امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، اور وہ 4 روز امریکا میں قیام کریں گے جب کہ 19 جنوری کو بلاول امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکا جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیدن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول کو دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔تقریب کے سلسلے میں 15 ہزار نیشنل گارڈز تعینات ہوں گے اور 24 جنوری تک واشنگٹن مونومینٹ میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔