ٹریفک حادثے میں دو کمسن بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خان پور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں دو کمسن بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ک ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ سڑک پر گرے ہوئے موٹر سائیکل پر گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چڑھ گئی جس کے نتیجے میں باپ اور اس کی دو بیٹیاں موقع پر دم توڑ گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 41 سالہ فیاض، 9 سالہ مسکان اور 4 سالہ ایمن کشامل ہیں۔
خان پور کے علاقے نواں کوٹ روڈ، 12 چک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سڑک پر گر گیا تھا کہ اسی دوران گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اس پر چڑھ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 41 سالہ فیاض اور اس کی دو بیٹیاں، 9 سالہ مسکان اور 4 سالہ ایمن جاں بحق ہوگئیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی،،،، جبکہ اہل علاقہ نے سڑکوں پر بھاری ٹریفک کے باعث حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کے خلاف بھارت کی 93 رنز سے جیت