ہالی ووڈ کے معروف اداکارکینسرکے خلاف جنگ ہارگئے

Feb 12, 2026 | 16:08:PM
ہالی ووڈ کے معروف اداکارکینسرکے خلاف جنگ ہارگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی گئی جو 48 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد چل بسے۔ 
11 فروری کو شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیاکہ ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے، ان کی خواہشات، انسانیت سے محبت اور وقت کی حرمت کے بارے میں بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق اداکار کو اگست 2023 میں اسٹیج تھری بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ انہوں نے 2024 میں اپنی بیماری کی خبر خود شیئر کی تھی،تاہم کینسر سے جنگ کے دوران بھی وہ اداکاری میں مصروف رہے۔

یہ بھی پڑھیں:صباقمر نے جویریہ عباسی کی تنقید پروضاحت کردی
 ان کا ڈرامہ’ ’اوورکمپنسیٹنگ‘‘ 2025 میں نشر ہوا تھا،انہوں نےہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔