صباقمر نے جویریہ عباسی کی تنقید پروضاحت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر نے سینئراداکارہ جویریہ عباسی کی تنقید پر ردعمل دے دیا۔
صبا قمر اُس وقت تنازع کا شکار ہوئیں جب انہوں نے کراچی منتقل ہونے سے متعلق گفتگو کے دوران استغفر اللہ کہاکیونکہ وہ اسلام آباد میں رہتی ہیں اور اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں۔
ان کے اس بیان پر کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جویریہ عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس شہر نے آپ کو شہرت دی، اس کا احترام کرنا چاہیے، انہوں نے صبا کے اندازِ بیان کو بھی ناپسند کیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ استغفر اللّہ کہنا اللّہ سے معافی مانگنے کا ایک طریقہ ہے اور لوگ میری بات کو غلط سمجھ رہے ہیں، ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے، اظہارِ رائے کی آزادی اہم ہے اور کسی کو خوف یا دباؤ کے باعث اپنی بات کہنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آرا ءسامنے آرہی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو صبا کو تنہا چھوڑ دینا چاہیے اور معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوہر ممتاز اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ’ہر سال‘ ریلیز
ایک اور صارف نے کہا کہ صباقمر کو بھی چاہیے کہ وہ ہر بات کا جواب دینا چھوڑ دیں کیونکہ لوگ ویوز کے لیے بات کرتے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے صبا قمرکے مؤقف کی حمایت بھی کی ہے۔