پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کاسائنسدانوں اور عملے کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی نےسائنسدانوں اور عملے کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کرلیا۔
فرانزک اتھارٹی نے پیفڈا اتھارٹی کے برابر پیکج دینے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں ۔
ذرائع کے مطابق فرانزک میں اے ڈی جی کی تنخواہ 11 لاکھ ، پیفڈا میں ممبر کی تنخواہ 15 لاکھ روپے لے رہا ہے ،ڈائریکٹر فورنزک 7 لاکھ 50 ہزار جبکہ پیفڈا ممبر 15 لاکھ وصول کررہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ فرانزک اتھارٹی کی تنخواہوں میں ناہمواری پر اصلاحات کرے ،اے جی فرانزک کی تنخواہ 11 لاکھ روپے سے 15 لاکھ اورکوالٹی ایشورنس کی تنخواہ 4 لاکھ 25 سے 7 لاکھ 25 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ انٹرن شپ،1ہزارڈالرماہانہ وظیفہ مقرر
فورنزک سائنٹسٹس کی تنخواہ 3 لاکھ 25 ہزاراور جونیئر فورنزک سائنٹسٹ کا پیکج دو لاکھ 50 ہزار روپے تک بڑھانے کی تجویزہے۔
ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نے محکمہ داخلہ پنجاب کو سمری ارسال کردی ہے ۔