کراچی: اہلسنت والجماعت کے ذمہ دار سعد فاروقی دوران علاج دم توڑ گئے

Feb 12, 2024 | 22:09:PM
کراچی: اہلسنت والجماعت کے ذمہ دار سعد فاروقی دوران علاج دم توڑ گئے
کیپشن: اہلسنت والجماعت کے اہم ذمہ دار دوران علاج دم توڑ گئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں اہلسنت والجماعت کے مقامی ذمہ دار سعد فاروقی دوران علاج دم توڑ گئے۔

ترجمان اہلسنت والجماعت کراچی کے مطابق سعد فاروقی 5 فروری کو پرانا گولیمار پاک کالونی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، سعد فاروقی شہید پاک کالونی کے علاقائی ذمہ دار تھے، سعد فاروقی سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگدل ماں نے نومولود کو زندہ اوون میں جلا ڈالا، واقعہ کہاں پیش آیا؟

 ترجمان اہلسنت والجماعت کراچی کا مزید کہنا ہے کہ حملے سے کچھ زور قبل اداروں کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں سعد فاروقی پر حملے سے آگاہ کیا تھا، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد پاک کالونی میں ادا کر دی گئی ہے۔