میکس ویل نے روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی میں 5 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

Feb 12, 2024 | 21:41:PM
میکس ویل نے روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی میں 5 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما کی 5 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر میکس ویل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں55 گیندوں پر ناقابلِ شکست 120 رنز بنائے جس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے کپتان روہت شرما کا 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پڑھائی بہت مہنگی ہوگئی، سابق کپتان سرفراز احمد نے بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دے دی ہے، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹیں کنوا کر 207 رنز ہی بناسکی۔