ماہرہ خان کا اپنے برانڈ  کی پرموشن کیلئے منفرد انداز،دلکش ویڈیو سب کو بھاگئی 

Feb 12, 2024 | 12:36:PM
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے برانڈ کی پرموشن کیلئے  منفرد انداز  میں ویڈیو سب کو بھاگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے برانڈ کی پرموشن کیلئے  منفرد انداز  میں ویڈیو سب کو بھاگئی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے برانڈ کے ایک حسین جوڑے کی تشہیر کیلئے نیا انداز اپناتے ہوئے چائے کیفے کا رُخ کر لیا۔ 

اداکارہ کو پاکستانی لیجنڈری  گلوکارہ ’نور جہاں‘ کے مشہور گانے ’جواں ہے محبت‘ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کو پرانے دور کا لُک دیتے اور اپنے اسٹائل کو’ونٹیج فیشن‘ کی عکاسی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان آف وائٹ لمبے کُرتا پہنے ہوئے ہیں۔ اپنے لُک کو مزید دلکش بنانے کیلئے پیروں میں کولہا پوری چپل اور پازیب پہن رکھی ہے۔ اداکارہ ’کیفے مبارک‘ میں داخل ہوتی ہیں چائے کے ساتھ ایک باقر خانی کا آرڈر دیتی ہیں جو انکو کیفے کی ٹیبل پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کو ان کے حسن، ونٹیج فیشن اور اداکارہ کی قاتلانہ اداؤں کی تعریف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کیساتھ اتحاد ؟ پیپلز پارٹی اہم رہنماؤں نے قیادت کو خبردار کر دیا

یاد رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنے فیشن برانڈ ’ایم بائے ماہرہ‘ کیلئے دلچسپ تشہیری مہم کا حصہ بنتی نظر آتی رہتی ہیں۔ چند روز قبل بھی  ماہرہ خان نے اپنے برانڈ کے پرفیوم کیلئے ایک مسحور کن گانا شیئر کیا تھا جس میں وہ ساحلِ سمندر میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئی تھیں۔