منامہ  میں اسرائیلی افسر کی تعیناتی عالمی اتحاد کے تناظر میں ہوئی، بحرین کا بیان

Feb 12, 2022 | 22:41:PM
بحرین , اسرائیل ,جھنڈے
کیپشن: بحرین اور اسرائیل کے جھنڈے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی وزارت خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں ایک اعلی اسرائیلی عہدیدار کی تعیناتی کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کردیا ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل سحر کے مطابق فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بحرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ منامہ میں ایک اسرائیلی افسر کی تعیناتی بین الاقوامی اتحاد کے تناظر میں انجام پا رہی ہے۔ وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک اعلی افسر کی تعیناتی جو مستقل طور پر منامہ میں تعینات ہوگا، عالمی اتحاد کے تناظر میں ہوگی۔  رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق  بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں اسرائیل کے ایک اعلیٰ افسر کی تعیناتی کے بارے میں جو کچھ آ رہا ہے وہ دنیا کے 34 ممالک کی شرکت کے ساتھ ایک عالمی اتحاد کے تناظر میں انجام پا رہا ہے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ عالمی اتحاد کی ذمہ داری، علاقے کی آبی سرحدوں کی حفاظت، کشتیوں کی آمد و رفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنا، عالمی تجارت کی حفاظت، سمندری قزاقوں اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگی سیٹلائٹ ڈش اور پانچ بلیاں، ویڈیو نے دھوم مچا دی