آ گ کیوں تاپتی ہو پورے کپڑے پہنو، نیہا ملک کی تازہ تصاویر پر مداحوں کا کرارا جواب

Feb 12, 2022 | 19:31:PM
بالی ووڈ, اداکارہ, نیہا ,ملک
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ نیہا ملک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نیہا ملک نے  آگ پر انتہائی بیباک انداز میں ہاتھ تاپتی  تصاویر شئیر کر دیں ، جس پر مداحوں نے تصویر دیکھ کر اداکارہ کو کہا  کہ جب انہیں اتنی سردی لگ رہی ہے کہ وہ آگ تاپنے کو مجبور ہیں تو وہ پورے کپڑے کیوں نہیں پہنتی؟۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا ملک حقیقی زندگی میں بہت بولڈ اور خوبصورت ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیحد ہی اور گلیمرس تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں۔
نیہا ملک نے اپنے انسٹاگرام پر 2 تازہ ترین فوٹو شیئر کی ہیں، جس میں وہ خود کو سردی سے بچانے کے لئے ایک ڈیزائنر شارٹ ڈریس میں لکڑی سے جلائی ہوئی آگ تاپتے  ہوئے نظر آرہی ہیں۔تصویر دیکھ کر اداکارہ کے مداح حیران ہیں کہ جب انہیں اتنی سردی لگ رہی ہے کہ وہ آگ تاپنے کو مجبور ہیں تو وہ پورے کپڑے کیوں نہیں پہنتی؟  تصویر میں نیہا نیگا الاؤ کی گرماہٹ لے رہی ہے لیکن انہوں نے جسم پر گرمیوں کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ نیہا ملک کے انسٹاگرام پر ڈھائی ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔نیہا نے  گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سے اپنی ڈگری مکمل کی  ہوئی ہے۔وہ بچپن سے ہی ماڈل بننا چاہتی تھیں۔ نیہا نے 2016 میں بطور اداکارہ فلم 'بھنواری کا جال'سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی خاطر انوکھا قتل، بیوی کا باربی کیو بنا کر کھا لیا،پولیس نے کیسے پکڑا ؟