پاکستان نے کورونا سے بچاﺅ کی ایک اور چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی

Feb 12, 2021 | 23:24:PM
پاکستان نے کورونا سے بچاﺅ کی ایک اور چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چین کی عالمی وبا قراردیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین کین سائنو کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کورونا ویکسین کین سائنو بائیو ان افراد کو بھی لگائی جا سکے گی جن کی عمریں 60 سال یا اس سے بھی زائد ہیں۔
کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت متعدد دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔ چینی ویکسین کین سائنو کی ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے۔
چینی ویکسین کے متعلق یہ اطلاعات پہلے بھی آئی ہیں کہ پاکستان میں اس کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج مثبت آئے ہیں۔