بھارتی وزیر دفاع نے اپنی فضائیہ کو کروڑو ں کا ٹیکہ لگا دیا

Feb 12, 2021 | 15:05:PM
بھارتی وزیر دفاع نے اپنی فضائیہ کو کروڑو ں کا ٹیکہ لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے بھارتی فضائیہ کو  45 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگا دیا۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایروناٹکس کمپنی کو اربوں ڈالر کے ٹھیکے سے نواز جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا اور تیجس جہاز لینے پر مجبور کیا جبکہ ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی، تیجس جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے متبادل کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

1970ء کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں، مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔