چکن اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ،صارفین پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی چکن اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین شدید پریشان ہیں،2 روز کے دوران برائلر گوشت فی کلوگرام 29 روپے مہنگا ہو ا جبکہ آج معمولی 7 روپے کمی ہوئی ہے.
اس وقت برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت300 روپے جبکہ پرچون قیمت 324 روپے کلو ہو گئی ہے,صارفین نے چکن کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ،12اشیاءمہنگی،10سستی
دوسری جانب انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک پیٹی انڈوں کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی۔