گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات ,صدرمملکت نے منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )صدرآصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدرپاکستان کو بھجوائی تھیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کاکہناہے کہ انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،شفافیت، سیکیورٹی اور منصفانہ عمل کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کامزیدکہناہے کہ آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے،گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی جس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ای چالان کے قانون میں ترمیم کا اشارہ دیدیا
وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔