ہانیہ عامر نے بہترین اداکارہ کالکس سٹائل ایوارڈجیت لیا

Dec 12, 2025 | 11:53:AM
ہانیہ عامر نے بہترین اداکارہ کالکس سٹائل ایوارڈجیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی’’ڈمپل گرل‘‘ہانیہ عامر نے سال 2025 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
دُنیابھرمیں ریاست کی جانب سے اداکاروں اورفنکاروں کے اعتراف فن کے لئے انہیں اعزازات سے نوازا جاتاہے جس سے ان فن کاروں کے فن کی پختگی پر گویا مُہر تصدیق ثبت ہوجاتی ہے،اسے بلاشبہ باعث عزت سمجھا جاتا ہے،پاکستان میں بھی سرکاری اورنجی سطح پر کئی اعزازات ہرسال دیئے جاتے ہیں جن میں ایک لکس سٹائل ایوارڈزبھی ہیں۔


 کراچی میں منعقدہونےوالے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی رنگارنگ تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنایا، اس موقع پر عابدہ پروین نے اپنے عارفانہ کلام سے محفل کو رونق بخشی۔
ہانیہ عامر کو ڈرامہ’’ کبھی میں کبھی تم ‘‘میں شاندار اداکاری پر عوام کے ووٹس کی بنیاد پر سال کی بہترین اداکارہ قرار دیا گیا،ان کا شاندار اور جاذب نظر انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکارکاٹرافی واپس کرنے کا اعلان
میڈیا انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر نے کہا کہ میں تمام فنکاروں کے کام کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں ایوارڈ شوز میں مزید کیٹگریز شامل کی جائیں تاکہ ہر فنکار کی محنت کو سراہا جا سکے۔