آسٹریا میں کم عمر لڑکیوں کے سکول میں حجاب پہننے پر پابندی

Dec 12, 2025 | 09:35:AM
آسٹریا میں کم عمر لڑکیوں کے سکول میں حجاب پہننے پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے سکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت گرین پارٹی نے پابندی کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا،قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں  800 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
انسانی حقوق تنظیموں اور ماہرین نے آسٹریا حکومت کے اقدام کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام معاشرے کی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا،میکسیکو نے50فیصدٹیرف لگا دیا
آسٹریاکی حکومت نےرواں سال اس پابندی کی تجویز پیش کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ پابندی کا مقصد لڑکیوں کو ظلم سے بچانا ہے،آسٹریا میں اس سے قبل 2019 میں بھی 10 سال سے کم عمر لڑکیوں  کے اسکارف پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔