یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا

Dec 12, 2025 | 08:29:AM
یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ  یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان  جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے لوگ اس معاہدے کے تصور کو  پسند کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ امن معاہدے میں چار یا پانچ مختلف حصے شامل ہیں اور یہ اس لیے پیچیدہ ہے کیونکہ زمین کو مخصوص طریقے سے تقسیم کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے بتایا کہ امریکا نے انہیں ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے  اور روس بھی ڈونباس پر  مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی صدر  نے کہا کہ منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں،  ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمیدعمران خان کیخلاف گواہی دیں گے،شکنجہ رکے گا نہیں یہ صر ف ابتدا ہے:فیصل واوڈا

امریکی صدر کاکہنا تھا کہ وہ وینزویلا سے ہونے والی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،صدر ٹرمپ  نے ان اقدامات کو  امریکی سرزمین اور  عوام کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔

دوسری جانب  وینزویلا نے پہلے ہی امریکا کی پالیسیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس کے خلاف غیر قانونی دباؤ ڈال رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز  و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا تھا۔

اس حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا کہ جہاز کا دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے،جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

 امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضےکے بعد آج 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے 3 افراد پر پابندیاں بھی عائد کر دیں۔