سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

Dec 12, 2023 | 18:24:PM
سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سعودی کمپنی آرامکو آئل نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کردی۔

آرامکو نے پاکستانی کمپنی ’گو‘ کے 40 فیصد شیئرز خرید لیے۔ گو کمپنی کا پاکستان میں پٹرول پمپ چین اور لبریکینٹ آئل کا بزنس ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ آرامکو کمپنی کی پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں یہ پہلی سرمایہ کاری ہے۔ گو کمپنی کے ریٹیل اسٹیشن کے ذریعے آرامکو اپنی ریفائنڈ مصنوعات فروخت کرے گا۔

عرب نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40 فیصد حصص کے حصول کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد پہلی بار پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے تیار ہے۔

یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کیلئے اضافی آؤٹ لیٹس کو محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔