ترکیہ:سونے سے تولی جانیوالی دلہن تنقید کی زد میں آگئی

Dec 12, 2023 | 12:36:PM
ترکیہ:سونے سے تولی جانیوالی دلہن تنقید کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ میں دولت مند دولہے کی جانب سے دلہن کو 8 کلو گرام سونے کے زیورات کا تحفہ دینے  پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے نے دلہن کو 8 کلو گرام سونا اور زیورات کا تحفہ پیش کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں،ترکیہ کے جنوب میں واقع ریاست اورفا میں نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق دولہا دولت مند تاجر کا بیٹا ہے جس نے دولہن کو 8 کلو گرام سونے اور دیگر زیورات سے بھرا بیگ دلہن کو بطور تحفہ پیش کیا،شادی کی تقریب میں دلہن کو صرف سونے کا بیگ ہی نہیں دیا گیا بلکہ باراتیوں کی جانب سے دلہا اور دلہن کو رقوم بھی پیش کی گئیں اور اسے سونے سے بھرے بیگ میں رکھ دی گئیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو لگژری شادی ایک آنکھ نہ بھائی اور اس پر تنقید شروع کردی۔

بعض صارفین نے دلہن کو سونے سے بھرا بیگ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب ترکیہ معاشی بحران کا شکار ہے اس قسم کا اقدام نہیں کرنا چاہیے،تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کو اس شادی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔