یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کے  ڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم

Dec 12, 2021 | 14:09:PM
ویڈیو ، وائرل
کیپشن: سکیورٹی گارڈ کی ڈانس کی ویڈیو سے لی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئی دہلی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے گارڈ نے انتہائی دلکش انداز میں ڈانس کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہنسنا منع ہے۔۔ سیلفی لیتے ہوئے لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو دیکھیں
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے ڈانس کی ایک ویڈیوخوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس ایک شخص 'جولی جولی' گانے پر انتہائی دلکش انداز میں ڈانس کررہا ہے۔سکیورٹی گارڈ بالکل کسی پروفیشنل ڈانسر کی طرح گانے پر پرفارم کررہا ہے ۔کچھ طلبا اور طالبات اس کے پاس کھڑے اسے تالیا ں بجا کر داد دے رہے ہیں۔


یہ ویڈیو یونیورسٹی کے کلاس روم میں فلمائی گئی ہے ۔7 دسمبر کو پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔جے این یو راونڈ ٹیبل کے نام سے ٹویٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”فنکار کا فن کبھی نہیں مرتا!!!! جے این یو کے سیکورٹی گارڈ کا ڈانس …“اس کے بعد فائر کا ایموجی شیئر کیا گیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:دیور کا بھابھی کو خوش کرنے کا انوکھا انداز۔۔ پھر کیاہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل