پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلوے حکام کےمطابق ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی،شالیمار ایکسپریس کے لیے 5 نئے اسٹاپ مقرر کیے گئے ہیں جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد شامل ہیں۔
شالیمار ایکسپریس کو قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا، ریلوے پل کی بندش کے باعث ٹرین کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ بلنگ پرمنتقل ہونیوالے ہزاروں صارفین دوبارہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل
واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس پہلے براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی۔