نیٹ بلنگ پرمنتقل ہونیوالے ہزاروں صارفین دوبارہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل 

Aug 12, 2026 | 15:29:PM
نیٹ بلنگ پرمنتقل ہونیوالے ہزاروں صارفین دوبارہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لیسکو میں سولر صارفین کے کنکشنز پر نیٹ میٹرنگ معاہدے کے برعکس جاری بلوں کی ترمیم کا آغاز کر دیاگیا۔
کمپنی نے نیٹ بلنگ پرمنتقل ہونیوالے ہزاروں صارفین کو دوبارہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل کر دیا۔
دستاویزات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیسکو نے ہزاروں صارفین کے بلوں کی تصحیح کر دی،کمپنی نے صارفین کیساتھ بجلی کی پیداوار کے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر معاہدے کئے،لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پر ’’بلنگ‘‘ کرنے کی بجائے نیٹ بلنگ پالیسی رائج کر دی تھی۔
لیسکو میں آٹھ فروری تک جمع درخواستوں پر نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت کنٹریکٹ ہوئے،بلنگ کے لئے کنکشن کمیشنڈ ہونے کی تاریخ لیکر صارفین کو بھاری نقصان پہنچا دیا گیا تھا،ترمیم کے بعد صارفین کو نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت بلز کا اجراء کیا گیا۔