کرپشن اسکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بڑی تبدیلیاں!

Aug 12, 2026 | 13:56:PM
کرپشن اسکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بڑی تبدیلیاں!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرپشن اسکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ اپنے دسویں سیزن کی جانب بڑھتے ہوئے نئے انداز میں آگے بڑھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 لیگ کے منتظمین کو امید ہے کہ نئی انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کی شمولیت سے اسے خطے میں ایک مستحکم اور اعلیٰ معیار کا سالانہ کرکٹ ایونٹ بنایا جا سکے گا،2017 میں شروع ہونے والی یہ لیگ دنیا کا پہلا ٹی10 ٹورنامنٹ تھی تاہم گزشتہ برسوں کے دوران کرپشن سے متعلق معاملات، کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کے مسائل اور فرنچائز مالکان کی بار بار تبدیلی نے اس کی ساکھ کو متاثر کیا۔

 ان ہی چیلنجز کے باعث ابوظہبی حکومت نے رواں سال ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے ذریعے لیگ میں اکثریتی ملکیت حاصل کر لی ہے۔

 ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے چیف ایگزیکٹو میٹ باؤچر کے مطابق حکومت کا مقصد لیگ میں ادارہ جاتی استحکام لانا اور فرنچائزز کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کرنا ہے۔

نئے ٹیم مالکان کی تلاش کے لیے ڈیلوئٹ کی نگرانی میں بولی کا عمل جاری ہے اور حتمی پیشکشیں رواں ہفتے متوقع ہیں۔