کوہلو؛4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ معطل،لیگی امیدوار کی رکنیت بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری )سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ن لیگی امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال کر دی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:میر رضاعلی کیس میں اہم پیش رفت،ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پول کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن کے حکم کومیر چنگیز خان مری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔