خیبر پختونخوا میں ٹوازرم پولیس کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں،اسمبلی میں ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹوازرم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیمی بل کو پیش نہ کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کےلیے ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور کی جا چکی ہے، تاہم جون میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیم کو پیش نہ کیا جا سکا۔ ٹورازم پولیس کے تقریباً 160 کانسٹیبلز اس وقت سرکاری ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹورازم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ آج ٹورازم پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مزید تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کو گھرسے نکالنے پر سخت سزا اور جرمانہ، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش