کراچی،کتے پر بدترین تشدد کرکے مارنے کی ویڈیو وائرل،مرکزی ملزم گرفتار

Aug 12, 2021 | 10:03:AM
کراچی،کتے پر بدترین تشدد کرکے مارنے کی ویڈیو وائرل،مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے لیاری میں آوارہ کتے کو  بدترین تشددکے بعد مار دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے  نامعلوم 7 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے  مرکزی ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا۔  

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاری کے محلے بغدادی میں محمد حسین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے کتے کو باندھا، اس کے بعد ڈنڈے کے وار کرکے مار دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ،جس کے بعد  بغدادی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم 7 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں ویڈیو بنانے والے شخص کو مرکزی ملزم بنایا گیا ہے۔ گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ پاگل کتے کی جانب سے علاقے میں بچوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے اگر کتے کو رسی سے باندھ ہی دیا تھا، تو ایدھی وائلڈ لائف ٹیم یا پولیس کو طلب کیا جانا چاہئے تھا۔کتے کو اس طرح مارنا غلط اقدام تھا، جس پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو کو  قواعد و ضوابط کے مطابق اس خبر کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی:رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،2 خواتین سمیت  5 افراد جاں بحق