کراچی:رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،2 خواتین سمیت  5 افراد جاں بحق

Aug 12, 2021 | 09:36:AM
کراچی:رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،2 خواتین سمیت  5 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو

(24 نیوز)کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر  رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونیوالی آتشزدگی کے واقعے میں2 خواتین سمیت  5 افراد جاں بحق  ۔

تفصیلات کے مطابق تمام افراد کی موت گھر میں دھواں بھر جانے کے باعث  دم گھٹنے   سے ہوئی۔ آگ بجھانے والے عملے کا ایک فائر فائٹر بھی دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا، جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے۔  آگ لگنے کے وقت تمام افراد گھر میں سو رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 80 سالہ سلطان مرزا، 72 سالہ شازیہ مرزا، 78 سالہ صبیحہ مرزا، 60 سالہ فرحت مرزا اور 45 سالہ اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،102افراد جان سے گئے