صدرِ مملکت آصف زرداری کی ٹنڈو اللہ یار آمد،پارٹی رہنما کے انتقال پر تعزیت
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ٹنڈو الہیار کے قریب گاؤں رئیس غلام قادر مری میں آمد، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
صدر آصف علی زرداری نے گاؤں غلام قادر مری میں مرحوم کے بھائی اسماعیل خان مری، کامبھو خان مری اور دریا خان مری سے اظہارِ افسوس کیا ، فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
صدرِ مملکت کے ہمراہ صوبائی وزرا حاجی علی حسن زرداری، سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر مری برادری کے معززین ڈاکٹر فتح محمد مری اور سہیل تالپور بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز سے گزر کر پہلا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا