کوئٹہ ؛ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ،4 جاں بحق

Apr 12, 2026 | 14:28:PM
کوئٹہ ؛ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ،4 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)کوئٹہ  میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ہزار گنجی سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے ۔
 پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں
پولیس ذرائع کے مطابق  فائرنگ کا نشانہ بننے والے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش ہیں،پولیس کی جانب سے واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔