ایک عہدتمام ہوا،آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں
2011 میں گینز ورلڈ ریکارڈ نے سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانےوالی فنکارہ قرار دیاتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں جس سے موسیقی کاایک طویل عہداختتام پذیرہوگیا۔لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو اچانک طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی ہسپتال داخل کرایاگیاتھا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امدادفراہم کی گئی لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

ان کے ہسپتال داخل ہونے کی خبران کی پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی،انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
My grandmother, Asha Bhosle due to extreme exhaustion and suffering a chest infection has been admitted to hospital and we request you to value our privacy. Treatment is ongoing and hopefully everything will be well and we shall update you positively.
— Zanai Bhosle (@ZanaiBhosle) April 11, 2026
8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی نے کم عمری میں موسیقی کا آغاز کردیاتھا، 1950 کی دہائی میں شہرت حاصل کی اور معروف ترین پلے بیک گلوکاراؤں میں شمار ہونے لگیں، انہوں نے کئی نسلوں کے موسیقی شائقین کو متاثر کیا،وہ بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ سمجھی جاتی تھیں،انہوں نے ’’کجرا محبت والا‘‘، ’’رادھا کیسے نہ جلے‘‘ اور’’لے گئی‘‘ جیسے بے شمار لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے سجایا ۔
شاندار فنی سفر کے دوران انہوں نے مختلف بھارتی زبانوں میں ہزاروں گانےریکارڈ کرائے، جن میں کلاسیکی موسیقی، غزل، پاپ اور لوک موسیقی شامل ہیں،ان کو موسیقی کیلئے طویل خدمات پر متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیاتھا، جن میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم بھوشن شامل ہیں، 2011 میں گینیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی فنکارہ قرار دیاتھا،وہ آخری عمر میں بھی موسیقی سے جڑی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکل جیکسن پر بنی فلم 24 اپریل کو ریلیز ہوگی
آشا بھوسلے کی موت کی خبر منظر عام پر آتے ہی بالی ووڈ شخصیات اور دنیا بھر میں موجود ان کے لاکھوں مداحوں کی جانب گہرے دکھ اورافسوس کاظہارکیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں۔