اننت امبانی کی سالگرہ ، پاکستانی گلوکاروں نےچار چاند لگا دیئے

Apr 12, 2023 | 21:53:PM
اننت امبانی کی سالگرہ ، پاکستانی گلوکاروں نےچار چاند لگا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف بزنس مین  مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے انت امبانی کی شاندار سالگرہ  میں پاکستانی معروف گلوکاروں نے اپنی آواز سے چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک  مکیش امبانی ہیں جن کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی میں  کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،جس میں نہ صرف بالی ووڈ سٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ پاکستانی گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے محفل لوٹ لی۔اننت امبانی کی سالگرہ میں جن پاکستانی گلوکاروں نے پرفارم کیا ان میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں راحت فتح علی خان کو  فلم باڈی گارڈ کے گانے" تیری میری پریم کہانی" پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

https://www.instagram.com/samantharuthprabhuoffl/

جبکہ عاطف اسلم نے جب سٹیج پر آکر اپنی آواز کا جادو چلایا تو شرکا بھی ان کے سروں سے سُر ملانے سے خود کو روک نہ پائے۔

بالی ووڈ  انڈسٹری میں کام پر پابندی کے باوجود اب بھی پاکستانی گلوکاروں کی آواز کا جادوں دلوں میں راج کرتاہے۔