کراچی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

Apr 12, 2023 | 21:18:PM
کراچی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نیو کراچی گبول ٹاون فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کو8 گھنٹے بعدبجھادیاگیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاؤن میں فیکٹری میں صبح 8 بجے آگ لگی اوراطراف کی فیکٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لےلیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آٹھ گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، حکام کا کہنا ہے  کولنگ کے عمل بھی ٹائم لگے گا۔ 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کےلیے15 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا ، کولنگ کاعمل مکمل ہونےکے بعدآگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کاپتہ لگایاجائےگا۔ 
واٹر بورڈ کے فوکل پرسن شہباز کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کو 80 ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا گیا، نارتھ کراچی ٹریڈاینڈانڈسٹریزکے صدرفیصل معیزکہتے ہیں اتنا اکیوپمنٹ ہونے کے باوجود آگ پر جلدی قابونہیں پایا جاسکا۔