دیشا پٹانی برہنہ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

Apr 12, 2023 | 20:27:PM
دیشا پٹانی برہنہ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور ماڈل دیشا پٹانی کو نامناسب اور نیم برہنہ لباس پہننے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ دیشا پٹانی  کی ایک نئی وڈیو وائرل ہو رہی  ہے جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ سے نکل رہی ہیں اور انہوں نے نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی  جہاں اداکارہ کو مداحوں کی طرف سے شاباشی اور محبت کے پیغامات ملے وہیں کثیر تعداد نے دیشا پٹانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ" اس کے کپڑے چھوٹے ہی ہوتے جارہے ہیں جبکہ ایک اور صارف نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ " اتنے چھوٹے کپڑے، چھوٹی بچی ہو کیا؟ "۔بعض صارفین نے لکھا کہ "یہ ایسے برہنہ کپڑے پہن کر خود بھی شرمندہ ہیں اور لوگوں سے آنکھیں بھی نہیں ملا رہی ہیں".