لاہور: بھکاریوں کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ

Apr 12, 2023 | 11:44:AM
لاہور: بھکاریوں کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیرپاؤ پل کے قریب بھکاریوں کی جانچ پڑتال پر سپیشل برانچ اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔

فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار عمران زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق پل کے قریب سپیشل برانچ اہلکار عمران اور صابر علی بھکاریوں کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا چوتھا روز، 3 ڈاکو ہلاک

پوچھ گچھ کے دوران اہلکاروں کے پاس نامعلوم شخص آیا اور کہا وہ بھکاریوں سے کیوں پوچھ گچھ کر رہے ہیں، نامعلوم شخص گاڑی نمبری ADQ-178 میں آیا اور سپیشل برانچ اہلکاروں سے تلخ کلامی کی۔

پولیس حکام کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔